ETV Bharat / state

امروہہ: نوجوان کا گولی مار کر قتل - Young man shot dead in amroha

ضلع امروہہ میں ایک شخص کے کھیت میں بکری داخل ہوگئی تھی جس کے سبب دو فریقوں کے درمیان تنازع ہوگیا، جس میں ایک شخص نے لائسنس شدہ رائفل سے فائرنگ کردی۔

امروہہ: نوجوان کا گولی مار کر قتل
امروہہ: نوجوان کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:15 PM IST

گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے ، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

امروہہ: نوجوان کا گولی مار کر قتل

مقتول کے ناراض رشتہ داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ جام کردیا۔

فی الحال پولیس نے جام پر قابو پالیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے تھانہ دھنورا علاقہ کے گاؤں رام پورہ عرف چندر کے رہائشی رنکو کی بکری گورنام کے کھیت میں 22 جون کی شام چلی گئی تھی جس کو لیکر دونوں فریقوں کے مابین تنازع ہوا تھا۔

جس پر آج گورنام اور دھرم سنگھ نے رنکو کے گھر پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد دونوں اطراف میں مار پیٹ شروع ہو گئی اور گورنام نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر رنکو کو گولی مار دی جس کی علاج کے لیے جاتے ہوئے راستہ میں ہی موت ہو گئی۔

رنکو کی لاش اہل خانہ نے سڑک پر رکھ دی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے قریب ایک گھنٹے کے بعد پولیس کی یقین دہانی ملنے پر مقتول کے اہل خانہ نے جام کھولا اور پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹنڈا نے بتایا کہ قتل کے سلسلے میں دو افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے ، اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے اور کارروائی میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.