پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'اتر پردیش میں لکھنؤ، فیروز آباد، ہاپڑ، متھُرا، پریاگ راج، آگرہ، باغپت اور میرٹھ سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔
اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی نے لکھا کہ 'آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ بناوٹی قدم اٹھانے کی بجائے حکومت زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔کون ذمہ دار ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا اثر میوزیم پر، آن لائن نمائش کے بہتر نتائج
واضح رہے کہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں زہریلی شراب کی وجہ سے جانی نقصان کے معاملات میں پچھلے کچھ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے اس پر شدید رخ اختیار کرتے ہوئے پولیس کو شراب مافیاؤں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔