ETV Bharat / state

ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعام دینے کا اعلان - خوب کھیلو خوب پڑھو

اترپردیش حکومت نے کھیل و ایٹھلیٹس کی حالت کو بہتر کرتے ہوئے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے ریاستی کھلاڑیوں کو بڑا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 11:06 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے اولمپک میں میڈیکل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے اعلان شدہ انعام کے مطابق ایتھلیٹس جو گولڈ میڈل جیتیں گے، انہیں 6 کروڑ روپئے کا نقد انعامی ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جائےگا۔

جبکہ سلور و کانسے کا میڈل جیتنے والوں کو بالترتیب 4 کروڑ روپئے اور 2 کروڑ روپئے کے انعام سے نوازا جائےگا۔یہی نہیں وہ تمام ایتھلیٹس جو ٹوکیو اولمپک میں شرکت کریں گے انہیں 10۔10 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں ہر قسم کا نکھار لانے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت لگاتار کوششیں کررہی ہے اور کھلاڑیوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات میں اضافہ کررہی ہے۔ایسے ایتھلیٹس جو ٹیم اسپورٹ کھلیں گے یوگی حکومت نے ایسے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر 3 کروڑ روپئے ،سلور جیتنے پر 2 کروڑ روپئے اور کانسے کا میڈل جیتنے پر ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

'خوب کھیلو خوب پڑھو'اسکیم کے تحت یوپی حکومت کھلاڑیوں کے بہتر سے بہتر ٹریننگ کے لئے تمام ضروری وسائل کو فراہم کررہی ہے۔ٹریننگ کے لئے اسپیشل کوچچز کا انتظام کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ہاسٹل میں کھلاڑیوں کی سہولیت میں اضافہ کے ساتھ جلد ہی اسٹڈیم کی تعمیر بھی کرائی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے یوگی حکومت اقتدار میں آئی ہے 890کھلاڑیوں کے لئے 44ہاسٹل قائم کئے گئے ہیں جو کہ ریاست کے 19اضلاع میں قائم ہیں۔ اسپورٹ کٹ کی رقم میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 1000روپئے سے 2500روپئے کردیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔یوپی سے اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں ایتھلٹیس میں میرٹھ سے پرینکا گوسوامی،انو رانی، سیما پنیا اور چندولی کی شیوپال سنگھ ہیں۔

شوٹنگ میں یوپی کی نمائندگی میرٹھ کے سوربھ چودھری اوربلند شہر کے معراج خان کریں گے جبکہ باکسنگ میں بلند شہر کے ستیش کمار اور روئنگ میں بلندشہر کے ہی اروند سنگھ ہونگے۔ہاکی میں میرٹھ کی وندنا کٹریا اور وارانسی سے للت کمار اپادھیائے یوپی کی نمائندگی کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.