ETV Bharat / state

World Urdu Day 2022 مظفر نگر میں عالمی یوم اردو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - مظفر نگرمیں عالمی یوم اردو منایاگیا

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا 145واں یوم پیدائش منایا گیا، بیسویں صدی کے معروف مفکر، مایہ ناز فلسفی اور شاعرِ مشرق کے نام سے مشہور ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی نسبت سے ہی بھارت اور دیگر ممالک بلکہ پوری دنیا میں عالمی یومِ اردو منایا جاتا ہے۔ World Urdu Day was celebrated in Muzaffarnagar

عالمی یوم اردو
عالمی یوم اردو
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:21 AM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع سادات ہوسٹل کے آڈو ٹوریم اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی یوم اردو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام میں طلباء طالبات کے ساتھ ساتھ مظفر نگر اور قرب و جوار کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء و طلبات انعامات سے بھی نوازا گیا۔World Urdu Day was celebrated in Muzaffarnagar

عالمی یوم اردو
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا 145واں یوم پیدائش منایا گیا،بیسویں صدی کے معروف مفکر،مایہ ناز فلسفی اور شاعرِ مشرق کے نام سے مشہور ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی نسبت سے ہی بھارت اور دیگر ممالک بلکہ پوری دنیا میں عالمی یومِ اردو منایا جاتا ہے۔ حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے شاہین، خودی، مرد مومن، عقل و عشق اور وطنیت و قومیت کا تصور اور فلسفہ انتہائی مدلل و منفرد انداز میں پیش کر کے اپنے خیالات کو زندہ و جاوید بنا دیا۔ اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقریری و تحریری مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں اقبال کے کلام اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ شاعرِ مشرق کے نام سے مشہور ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پھونکی جسے محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں شاعری اور ان کے فکروفن پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اردو، جنوبی ایشیا کی ایک اہم اور بڑی زبان ہے۔ یہ بھارت کی اٹھارہ قومی زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان کی سرکاری زبان ہے حالانکہ اس زبان پر عربی و فارسی کے اثرات ہیں لیکن عربی و فارسی کے برعکس یہ ہندی کی طرح ایک ہند آریائی زبان ہے جو برصغیر ہند میں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی اور پروان چڑھی۔

مزید پڑھیں:Dr Allama Mohammad Iqbal شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 145واں یوم پیدائش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.