ETV Bharat / state

World University Rankings: اے ایم یو کی لائف سائنس فیکلٹی ملک میں سرفہرست

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 7:34 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (Aligarh Muslim University) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کووڈ وبا کے چیلنجز کے باوجود دنیا کی ممتاز یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں ہمارا بلند مقام ہمارے اعلی معیاری تدریس و تحقیق کی عکاسی کرتا ہے"

اے ایم یو کی لائف سائنس فیکلٹی ملک میں سرفہرست

ٹائمز ہائر ایجوکیشن (Times Higher Education) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں سوشل سائنس میں سبھی بھارتی انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹیوں میں اے ایم یو دوسرے نمبر پر، انجینئرنگ سائنسز میں سبھی بھارتی یونیورسٹیوں میں تیسرے اور سبھی تعلیمی انسٹیٹیوٹ میں ساتویں نمبر پر، بھارت میں فزیکل سائنسز کی تعلیم کے لیے یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر پر اور ملک کے تمام انسٹیٹیوٹز میں آٹھویں نمبر پر اور کلینیکل و ہیلتھ کے شعبہ میں بھارتی یونیورسٹیوں میں اے ایم یو چھٹے مقام پر اور انسٹی ٹیوٹز میں آٹھویں مقام پر ہے۔

مجموعی عالمی رینکنگ میں اے ایم یو کو 1000-801 کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ مجموعی عالمی رینکنگ میں اے ایم یو کو 1000-801 کے زمرہ میں رکھا گیا ہے.

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کووڈ وبا کے چیلنجوں کے باوجود دنیا کے ممتاز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں ہمارا بلند مقام ہمارے اعلی معیاری تدریس و تحقیق کی عکاسی کرتا ہے"

یہ بھی پڑھیں:Urdu University: اُردو یونیورسٹی میں المنائی اسوسی ایشن کا سمینار

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی ہے، جو اپنی بین الاقوامی اور قومی درجہ بندی کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کے لائق وفائق اساتذہ اپنے طلبہ کے اندر علمی و تحقیقی نظریات و خیالات کو فروغ دیتے ہیں جو بدلتے وقت کے اعتبار سے ضروری ہیں۔ قومی ترقی میں بھی ہمارا تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پروفیسر ایم سالم بیگ (چیئرمین، کمیٹی برائے یونیورسٹی رینکنگ) نے کہا "اے ایم یو نے مختلف مضامین و موضوعات میں اعلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اور تدریس و تحقیق، حوالہ جات، صنعت سے ہونے والی آمدنی اور بین الاقوامی آؤٹ لک کے حوالے سے اپنی مجموعی رینکنگ کو بہتر کیا ہے۔

اس سال کی درجہ بندی میں 14.4 ملین سے زائد تحقیقی اشاعتوں میں 108 ملین سے زائد حوالہ جات کا تجزیہ کیا گیا اور عالمی سطح پر تقریبا 22 ہزار اسکالر کے سروے جوابات شامل کیے گئے۔

پروفیسر ایم سالم بیگ نے مزید بتایا ڈاٹا جمع کرنے والے 2100 سے زائد اداروں سے 43000 سے زیادہ ڈاٹا پوائنٹس جمع کیے گئے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں مجموعی طور سے 1662 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.