ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر سماجی تنظیم کی جانب سے عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پوسٹر اور بینرز کے ذریعہ بڑھتی آبادی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی حکومت سے بڑھتی آبادی پر لگام لگانے کے لیے جلد قانون بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
میرٹھ کے دیوناگری انٹر کالج کے این سی سی کیڈیٹس نے پوسٹر بینر کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبادی سے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور تیزی سے بڑھ رہی آبادی سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری دی۔
میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر کھڑے ہوکر تمام نوجوانوں نے ایک آواز میں آبادی پر لگام لگانے کی بات کہی۔
اس موقع پر بی جے پی کے سینیئر لیڈر لکشمی کانت واجپئی نے بھی بڑھتی ہوئی آبادی کو ملک کے لیے نقصان دہ بتایا اور قانون بنانے کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: UP Population policy: اترپردیش کی آبادی پالیسی جاری
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اس ملک کی ترقی میں کہیں نہ کہیں رکاوٹ پیدا کرتی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے اس ملک کی آبادی کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ملک کے ہر ایک شہری کو سہولیات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔