ETV Bharat / state

متھرا، ورنداون کو جوڑنے کے لیے کام شروع

ریلوے نے متھرا اور ورنداون کے مابین 12 کلومیٹر لمبے ریلوت ٹریک اور شاہراہ بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔

متھرا، ورنداون کو جوڑنے کے لیے کام شروع
متھرا، ورنداون کو جوڑنے کے لیے کام شروع
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 7:50 PM IST

بھارتیہ ریلوے نے متھرا اور ورنداون کے درمیان ایک ماس، ٹرانزٹ سسٹم بنانے کا کام شروع کردیا ہے، جس میں دونوں تاریخی مقامات کو جوڑنے کے لیے 12 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن اور دو سے تین لین کی سڑک تعمیر کی جائے گی اور تجارتی سہولیات جیسے پارکنگ زون، ہوٹل، پھل منڈی اور کھانے پینے کی دوکانیں تیار کی جائیں گی۔

وزارت ریلوے کی ماتحت کمپنی ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ایل ڈی اے) نے حال ہی میں متھرا اور ورنداون کے درمیان ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر اور مالیاتی گوشوارے سے متعلق پرِی فزیبلٹی سٹڈی کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ مشاورتی کمپنی فیڈ بیک انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ سے معاہدہ کیا ہے۔

ریلوے نے متھرا اور ورنداون کے مابین 12 کلومیٹر لمبے ریلوے ٹریک اور شاہراہ بنانے کا کام شروع کردیا ہے

اس پرِی فزیبلٹی مطالعہ میں متھرا اور ورنداون کے درمیان تقریباً 12 کلو میٹر میٹر ریلوے لائن میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ترقی اور مالی فزیبلٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق یہ ریلوے ٹریک بڑے پیمانے پر استعمال نہیں ہوا ہے اور اس کے دائیں جانب 20، 22 میٹر تک کشادہ راستہ ہے۔

فیڈ بیک انفرا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو ٹریفک کے تجزیے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے مسائل پر سفارشات، منصوبے سے ممکنہ آمدنی اور منصوبے کے مالی ومعاشی فوائد کا تخمینہ پیش کرنے کے لیے ایک تفصیلی مطالعہ کرنا ہوگا، تاہم اس مطالعے کو انجام دینے کی مدت 40 دن ہوگی۔

ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین وید پرکاش ڈوڈیجہ نے کہا کہ 'ورنداون ایک مشہور مذہبی مقام ہے اور ہر برس یہاں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد آتی ہے'۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مجوزہ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی تیاری سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.