ETV Bharat / state

Amroha Accident بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے سے خاتون کی موت، 15 زخمی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 4:56 PM IST

مروہہ میں لکھنؤ-دہلی قومی شاہراہ پر گجرولا میں فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں بارہ بنکی سے دہلی جا نے والی حیدر گڑھ ڈپو کی ایک روڈ ویز بس اور اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ہفتہ کی صبح ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت جبکہ 15 زخمی بتائے گئے۔Amroha Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

امروہہ: اتر پردیش کے امروہہ میں لکھنؤ-دہلی قومی شاہراہ پر گجرولا میں فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں بارہ بنکی سے دہلی جا نے والی حیدر گڑھ ڈپو کی ایک روڈ ویز بس اور اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ہفتہ کی صبح ٹکرا گئی۔ روڈ ویز بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی جس میں ایک خاتون مسافر کی موت ہوگئی اور بس ڈرائیور سمیت 15 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔Amroha Accident

پولیس کے مطابق آج سویرے تقریباً 4.45 بجے پیش آنے والے اس حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک میں خلل پڑا۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ حادثے میں بس ڈرائیور سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ بس ڈرائیور سمیت تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈرائیور کو بمشکل حادثے کا شکار بس سے باہر نکالا گیا۔ اس سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی اور ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں کرنے اور زخمیوں کو علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اینٹوں کے کاروبار میں استعمال ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی پر ریفلیکٹر اوربیک لائٹس کا نہ ہونا حادثے کی بڑی وجہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں لکھنؤ کے محلہ کریم نگر تھانہ گوسائی گنج کے رہنے والے بس ڈرائیور سروج یادو اور خلاصی پریمراج اور بس کنڈکٹر اودھیش مشرا شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے علاوہ بارہ بنکی تھانہ حیدر گڑھ علاقہ کے گاؤں بھیرم پور کی رہنے والی شیو پیاری (27) کی موت ہوگئی، جب کہ مہلوکہ کے شوہر جگپال، بیٹے رشبھ اور یشلوک، بہنوئی شیو پرساد، دیورانی للیتا، نرملا ساکنہ بکر گڑھ، ٹنکو ساکنہ رام کسن پور، بھجن ساکنہ بارہ بنکی حیدر گڑھ، سورج بھان، شیوکمار، رام کرن اور پرنس ساکنہ پہاڑ گنج رائے بریلی، بریلی کے رہنے والے پپو سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں ٹریکٹر دو حصوں میں ٹوٹ گیا، بری طرح سے تباہ شدہ روڈ ویز بس کے ڈرائیور سروج یادو کو بمشکل کرین سے باہر نکالا گیا۔ ڈرائیور سروج یادو کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Uttarakhand اتراکھنڈ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.