ETV Bharat / state

کیا اترپردیش کے فیروزآباد کا نام بدل جائے گا؟ - فیروزآباد ضلع پنچایت

فیروزآباد ضلع پنچایت نے ضلع کا نام چندرنگر رکھنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور پارٹی کے بلاک سربراہ لکشمی نارائن نے یہ تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔

erozabadwill ferozabad in uttar pradesh be renamed as chandra nagar
فیروزآبادکیا اترپردیش کے فیروزآباد کا نام بدل جائے گا؟
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 5:51 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 10:52 AM IST

ریاست اترپردیش میں شہروں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چند برس قبل مغل سرائے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے رکھ دیا گیا۔ اس کے علاوہ الہٰ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد کا نام ایودھیا کردیا گیا ہے۔ اب فیروزآباد شہر کے نام کو بھی تبدیل کرنے کو کوشش کی جارہی ہے۔

کیا اترپردیش کے فیروزآباد کا نام بدل جائے گا؟

فیروز آباد کی ضلع پنچایت میں بی جے پی لیڈر اور پارٹی کے بلاک پرمکھ لکشمی نارائن یادوں کی جانب سے فیروز آباد شہر کا نام تبدیل کرکے چندرنگر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس تجویز کو ضلع پنچایت میں صوتی ووٹ کے ساتھ ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کے بعد اب اس تجویز کو ضلع انتظامیہ کے پاس بھیجا جائے گا اور پھر ریاستی سطح پر متعلقہ محکمہ کو بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تجویز پیش کرنے والے بلاک پرمکھ لکشمی نارائن کے بقول اس شہر کا نام پہلے چندوارنگر ہوا کرتا تھا، مغل بادشاہ اکبر کے دور میں اسے فیروزآباد کردیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس شہر کا پرانا نام چندوار نگر تھا جسے 1556 میں اکبر بادشاہ کے سپہ سالار فیروز شاہ نے تبدیل کرکے فیروزآباد کردیا تھا۔

چوڑیوں کا شہر کہے جانے والے اترپردیش کے فیروز آباد کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب افغان افواج نے اس شہر کو لوٹ لیا اس کے بعد اکبر نے اپنے سپہ سالار فیروز شاہ کو شہر کی حفاظت کے لیے بھیجا۔ اسی زمانے سے اس شہر کا نام فیروزآباد رکھا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ فیرز شاہ تغلق بادشاہ کی جانب شہر کا نام منسوب ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.