ریاست اترپردیش کے مراد آباد تھانہ مجھولہ کے منوہر پور میں ایگریکلچر سینٹر ہے۔ یہاں پر بچوں کو رجسٹریشن کرائے جانے کے بعد 45 دن کا ایگریکلچر کورس فری کرایا جاتا ہے۔ یہاں پر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے دوران قیام و طعام کی سہولت بھی مفت میں فراہم کی جاتی ہے۔
مرکزی حکومت کے خود کفیل روزگار منصوبے کے تحت حکومت سے منظور شدہ ایگریکلچر سینٹر پر لاک ڈاون کے بعد بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ بند ہے۔ ایسے میں ایگریکلچر کے طلبا کو آن لائن تعلیم فراہم کرنا ایک بڑا چیلینج ثابت ہو رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے ایگریکلچر سینٹر کے افسر دیپک نے بتایا کہ جس طرح سے اسکولز اور کالجز میں طلبا کو آن لائن تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایسے میں ایگریکلچر کے بچوں کو پڑھانا بے حد مشکل ہے۔
ایگریکلچر میں جب تک تعلیم یافتہ بچہ خود پیڑ پودوں کو لگانا نہ سیکھے تو ایگریکلچر کی تعلیم ادھوری ہے۔ ایگریکلچر کی تعلیم آن لائن نہیں کی جا سکتی۔ ایگریکلچر سینٹر پر 45 دن کے کورس میں بچوں کو ہر طرح کی کاشتکاری کرنے، پودے لگانے اور پیڑوں پر پھل اگانے جیسی تعلیم دی جاتی ہے۔
لاک ڈاون کے سب ملک کے سبھی تعلیمی ادارے بند ہیں تو آن لائن بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے لیکن ان کے پریکٹیکل آخر کار کیسے کرائے جائیں، اس کے لیے بھی حکومت کو کوئی راستہ نکالنا چاہیے جس سے کہ بچوں کو کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل کی تعلیم بھی مل سکے۔