ETV Bharat / state

بنکرز حکومت سے  کیا مطالبہ کریں گے؟ - اترپردیش نیوز

حکومت نے جب سے ان لاک کی گائیڈ لائن جاری کیا ہے، اس وقت سے سبھی تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور اپنے معمول پر آ رہی ہیں لیکن بنارس کی مشہور ساڑی بنانے والے بنکرز کا کاروبار ابھی تک شدید متاثر ہے، جس کو لے کر بنکر دوبار ہڑتال کر چکے ہیں۔ تیسری بار اب ہڑتال کرنے کی تیاری تھی کہ حکومت نے بنکروں کے ایک وفد کو لکھنؤ طلب کیا ہے اور بات چیت کر کے معاملے کو حل کرنے کی بات کہی ہے۔

weavers delegation will meet with government for his demand
بنکرز کی وفد حکومت سے کیا مطالبہ کرے گی؟
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:48 PM IST

17 نومبر کو ریاست کے مختلف اضلاع سے بنکروں کے نمائندے سے حکومت کے نمائندے بات چیت کریں گے اور اس بات پر غور و فکر کیا جائے گا کہ بنکروں کی آسانی کے لیے کون سی اسکیم بنائی جائے۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ بنکرز فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہمی کو لیکر دو بار ہڑتال کر چکے ہیں، اب تک حکومت کی جانب سے کچھ خاص اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس کر لیکر بنکرز طبقہ برہم ہے۔

بنکرز نے پہلی بار ہڑتال یکم ستمبر کو کی تھی، جبکہ دوسری بار ہڑتال 17 اکتوبر کو کی گئی تھی، جو 15 دن کی طویل مدت تک جاری رہا لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔

آخرکار بنکروں نے ہڑتال ختم کی اب حکومت نے بنکروں کے وفد کو لکھنؤ طلب کیا ہے ان کے مطالبات سننے کے لیے مختلف نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

حکومت سے ملنے والے بنکرز وفد میں شامل ادریس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ بنکرز کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے ورنہ بنارس سمیت ریاست کے بنکرز بدترین دور سے گزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلیٹ ریٹ پر 2006 سے بنکروں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی، اسی کو بحال کریں۔ اگر اس صورت میں کچھ اضافی رقم بھی لے لیں تو وہ بھی منظور ہے، لیکن اتنا بھی زیادہ رقم نہ کریں کہ بنکرز پریشان ہو جائے۔

مزید پڑھیں:

'آلودگی کے پیش نظر آتش بازی نہ کریں'

انہوں نے مزید کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ وفد میں شامل ریاست کے مختلف اضلاع کے بنکرز نمائندے حکومت سے یہی مطالبہ کریں گے کہ فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس مطالبے کو نہیں مانتی ہے تو پھر بنکر دوبارہ تحریک چلانے کے لیے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.