طالبات نے بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ دلکش اور دیدہ زیب رنگولی کے ذریعہ طالبات نے جمہوریت کی اس سب سے بڑی تقریب میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
طلبہ نے ہاتھ میں مہدی لگا کر ووٹ کرنے کے ساتھ ہی ووٹ خریدے جانے جیسی بدعنوانی سے بچنے اور بچانے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ گلوکاری، شاعری اور تقریر کے ذریعہ بھی سب کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔