پوری ریاست میں بھلے ہی کووڈ-19 کا خوف ہو، لیکن ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے سہ سطحی انتخابات لڑنے والوں پر اس کا کوئی خوف نظر نہیں آ رہا ہے۔ ان میں انتخابی جوش سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔
پیر کو انتخابی نشان حاصل ہونے کے بعد تمام امیدوار انتخابی تشہیری اشیاء خریدنے امڑ پڑے۔
اس دوران کووڈ-19 کے لئے جاری کئے گئے احکامات کی جم کر پامالی ہوئی۔
واضح ہو کہ بارہ بنکی شہر میں جامعہ مسجد کے بازار میں بڑے پیمانے پر انتخابی اشیاء کی فروخت ہوتی ہے۔
دوشنبے کو صبح تمام دوکانیں کھلنے کے ساتھ ہی یہاں تمام امیدوار انتخابی تشہیری اشیاء خریدنے پہنچ گئے۔ ایک ایک دوکان پر درجنوں کی تعداد میں لوگ خریداری کرتے نظر آئے۔
اس دوران سڑک پر جام کی صورت حال نظر آئی۔ جس سے سماجی فاصلے کا عمل تو تار تار ہوا ہی ساتھ ہی کافی افراد ماسک بھی نہیں لگائے ہوئے تھے۔
ان میں سے زیادہ تر افراد کووڈ-19 کے خظرے سے تو واقف تھے، لیکن جوش میں کووڈ-19 کی گائیڈلائین پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ کچھ افراد تو ایسے بھی تھے جو حکومت کو ہی کٹھگھرے میں کھڑا کر رہے تھے۔