ETV Bharat / state

Various Parties Support SP: گوتم بدھ نگر میں مختلف جماعتوں نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا

سی پی آئی ایم، ضلع انچارج گنگیشور دت شرما، ضلع کمیٹی کے رکن اور کسان لیڈر ڈاکٹر روپیش ورما Farmer Leader Rupesh Sharma نے کہا کہ آج بی جے پی کے دور حکومت میں غریبوں کی حالت بد سے بدتر Plight of The Poor has Worsened under The BJP Regime ہوتی جارہی ہے۔

گوتم بدھ نگر میں مختلف جماعتوں نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 10:43 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر Gautam Buddh Nagar District میں دادری اور جیور اسمبلی سیٹوں پر ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کے امیدواروں کی بہت سی جماعتوں نے حمایت دی Many Parties Supported SP, RLD Alliance ہے۔ جس کا اعلان گریٹر نوئیڈا پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا۔ مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی، گوتم بدھ نگر کمیٹی، اکھل بھارتیہ کسان سبھا، سی آئی ٹی یو اور جن وادی مہیلا سمیتی نے دادری سیٹ سے راجکمار بھاٹی اور جیور سے اوتار سنگھ بھڈانہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ تمام جماعتیں پہلے ہی نوئیڈا اسمبلی سیٹ کے لیے سنیل چودھری کو حمایت دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔

اس دوران سی پی آئی ایم، ضلع انچارج گنگیشور دت شرما، ضلع کمیٹی کے رکن اور کسان لیڈر ڈاکٹر روپیش ورما نے کہا کہ آج بی جے پی کے دور حکومت میں غریبوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور عدم مساوات مسلسل بڑھ رہی ہے اور پبلک سیکٹر تباہ ہو رہا ہے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت صرف بڑے صنعتی گھرانوں کا منافع بڑھانے کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔بی جے پی مندر، مسجد اور ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Asaduddin Owaisi Criticizes BJP: اسد الدین اویسی نے بی جے پی اُمیدواروں کو ناکارہ بتایا

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ذات پات، مذہب، مندر-مسجد کے نام پر بی جے پی اور اس کے اتحادی ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مزدور، کسان اور عام عوام کا بھائی چارہ ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہماری پارٹی کی ترجیح بی جے پی کو ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ اس وقت سماج وادی پارٹی ریاست میں بی جے پی کو روکنے کی پوزیشن میں ہے۔ سی پی آئی (ایم) ایس پی اتحاد کے امیدواروں اور ان کی پارٹی اس امید کے ساتھ حمایت کر رہی ہے کہ وہ مزدوروں، ملازمین، کسانوں اور مقامی شہریوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.