ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے شاستری گھاٹ پر آج 'پرتیرودھ سبھا' کے نام سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے مختلف سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سماجی کارکنان پر فرضی مقدمہ درج کر کے ان کا استحصال بند کیا جا ئے۔
اس مظاہرے میں بوڑھے۔ نوجوان سمیت درجنوں خواتین بھی شامل تھیں ۔جو اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ لے کر سماجی کارکنان کے ساتھ ہونے والے استحصال کے خلاف اپنا احتجاج درج کرا رہی تھیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ سخت سردی کے موسم میں دہلی کی سرحد پر ملک کے کسان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔جن کی حمایت میں آج وہ بنارس کے شاستری گھاٹ پر مظاہرے میں بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسان ہیں اور کسان کے متعلق ان کے جذبات کا اظہار ہونا یہ فطری امر ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ وقت آنے پر وہ بھی سڑکوں پر نکلیں گی۔
مظاہرے میں شامل سماجی کارکن منیش شرما کا کہنا ہہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں سماجی کارکنان پر مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمے درج کیے گئے ہیں ہیں۔ جن کے خلاف آج وہ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان مقدمات کوختم کریں۔ اور سماجی کارکنان کا استحصال بند کریں۔
مظاہرے میں شامل سرفراز احمد نے بتایا کہ کہ وہ پیشے سے کسان ہیں۔ اور کسانوں کی حمایت میں مظاہرے میں شرکت کرنے آئے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے مظاہرے کے ذریعے اپنی بات کہنے آئے ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کریں اور ان کا حق واپس کریں۔
وہیں پچاس برس سے زائد عمر کے رام جنم پر حالیہ دنوں میں میں پولیس انتظامیہ نے غنڈہ ایکٹ کے تحت نوٹس بھیجا ہے ۔رام جنم نے بتایا کہ وہ گاندھی کی نظریات پر چلنے والے لوگ ہیں۔ اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ آزاد بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ اور آزاد بھارت میں ہی موت آئے۔ اس لیے وہ مظاہرہ کررہے ہیں ۔ کیونکہ مظاہرہ کرنا انکا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رہی ہے تاکہ حکومت مخالف کے مظاہرہ بند ہوجائیں۔