ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں ایس ایس پی اور پولیس اہلکار سی اے اے قانون کے بارے میں سمجھانے کے لیے پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ شہرکے بنیا پارک میں بھی عوام کو جانے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے اور سبھی گیٹ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنیا پارک میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔
سی اے اے پر پمفلیٹ تقسیم کر رہے پولیس اہلکار اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ 'ایس ایس پی نے شہر کے سبھی مدارس اور مساجد میں پمفلیٹ تقسیم کر نے کا حکم دیا ہے جس کے تحت مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں پمفلیٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
وہیں پولیس مدارس میں جاکر پمفلیٹ تقسیم کر رہی ہیں اور مدارس کے ذمہ دار کا موبائل نمبر بھی لے رہی ہے۔