ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی ارجن ایواڑ یافتہ پرشانتی سنگھ سے خاص بات چیت - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی سے قبل آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بنارس کو 614 کروڑ کے منصوبوں کا تحفہ دیا ہے۔

ارجن ایوارڈ یافتہ پرشانتی سنگھ کے ساتھ خصوسی بات چیت

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 4:06 PM IST

اس دوران انہوں نے ارجن ایوارڈ یافتہ خاتون کھلاڑی پرشانتی سنگھ سے گفتگو کی اور پرشانتی نے بھی اپنی گزارشات وزیراعظم کے سامنے پیش کیے۔

ارجن ایوارڈ یافتہ پرشانتی سنگھ کے ساتھ خصوسی بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں پرشانتی سنگھ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی سے گزارش کی ہے کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت چلنے والا منصوبہ نیشنل سینٹر فار ایکسیلنس کا بنارس میں بھی سنٹر قائم کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کو بھی مختلف سہولیات دستیاب ہوں ۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نے ان کی گزارشات سنیں اور اسے تسلیم کرتے ہوئے حکومتی سطح پر عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سے بنارس سمیت شمالی اترپردیش کے کھلاڑیوں کو سہولات ملیں گی۔'

پرشانتی نے کہا کہ 'کھیل کے میدان میں جب انہوں نے قدم رکھا تب سے ہی انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے باوجود پروانچل سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا ہوئے لیکن اب کھیلو انڈیا کے تحت ہم نے نیشنل سینٹر فار ایکسیلنس اسکیم کا مطالبہ کیا جس کے تحت کھلاڑیوں کو مختلف سہولیات فراہم کرائی جائیں گی جس سے نہ صرف بنارسی کھیل کے میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ پورے پروانچل کے لوگوں کو سہولت ہوگی اور آگے جانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اب تک کھلاڑیوں کے لیے جو فیصلے ہوتے تھے وہ اعلی افسران کرتے تھے لیکن وزیر اعظم نے خود اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے فیصلے میں اسپورٹس سے وابستہ افراد بھی شامل ہوں گے تاکہ اپنی سہولت کے پیش نظر بہترین منصوبے بنائے جاسکیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.