انتقال کے وقت مولانا اقتدار مہدی کی عمر تقریباً ۵۵ سال تھی اور ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مولانا نے ہمیشہ بچوں کو مفت تعلیم دی ہے ان کا خواب تھا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے لیے ایک یونیورسٹی قائم کریں۔
ماہ محرم میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کی ذمہ داری بھی انہیں پر تھی۔
مولانا اقتدار مہدی مدرسہ امام مہدی کے پرنسپل بانی اور فاؤنڈر تھے، اسی کے ساتھ ہی مولانا کا اردو صحافت میں بھی اہم کردار رہا ہے اور وہ ندائے مہدی میگزین کے چیف ایڈیٹر بھی تھے۔
مولانا نے ہمیشہ اپنی صحافت کے ذریعہ سچائی کی آواز کو بلند کیا۔