ETV Bharat / state

اتر پردیش کو ملے گی 1193 نئے فلائی اوورز اور آر او بی کی سوغات

چیف سکریٹری پی ڈبلیو ڈی نتن رمیش گوکرن نے کہا 'ہم تیزی سے پُل اور آر او بی بنارہے ہیں۔ جلد سے جلد پروجیکٹوں کو پورا کیا جائے گا۔'

اتر پردیش کو ملے گی 1193 نئے فلائی اوورز اور آر او بی کی سوغات
اتر پردیش کو ملے گی 1193 نئے فلائی اوورز اور آر او بی کی سوغات
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:17 PM IST

اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت آنے والے وقت میں اترپردیش کی عوام کو 1193نئے فلائی اوورز اور آر او بی کا تحفہ دینے کی تیاری کررہی ہے۔

آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں 124 پُل، 54 آر او بی اور 355 چھوٹے پُلوں کی ریکارڈ وقت میں تعمیر کرا کر ریاستی حکومت نے ارادے ظاہر کردئیے ہیں۔ ریاست میں 121 نئے آر او بی ،605 لمبے پلوں اور 767 چھوٹے پلوں سمیت کل 1193 نئے پلوں کی تعمیر پر حکومت تیزی سے کام کررہی ہے۔

ان میں سے 260 پُل ایسے ہیں جن کا سنگ بنیاد گزشتہ حکومتوں میں سالوں پہلے رکھی گئی تھی لیکن تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ کئی پروجکٹوں کو اگلے کچھ دنوں میں پورا کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ نئے پلوں کے نیٹورک کے ساتھ یوپی ملک کے سب سے زیادہ فلائی اوورز اور بہتر آمدورفت والی ریاستوں میں شامل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تعمیر ہوچکے 124 لمبے پلوں میں سے 89 پُل ایسے ہیں جو گذشتہ سرکاروں میں کئی سالوں سے ادھورے پڑے تھے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے 54 آر او بی میں سے 35 گذشتہ سرکاروں میں لمبے عرصے سے ادھورے پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پریش کے ویزر اعلیٰ کے خلاف مظفر پور سی جے ایم سنوائی کریں گے

محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور ریاستی پل نگم نے پلوں اور آر او بی تعمیر کے معاملے میں گذشتہ حکومتوں کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پلوں کا سب سے بڑا نیٹورک کھڑا کر کے ریاستی حکومت نے ریاست میں ترقی کے ساتھ ہی روزگار کی بھی راہ کھول دی ہے۔ چیف سکریٹری پی ڈبلیو ڈی نتن رمیش گوکرن نے کہا 'ہم تیزی سے پُل اور آر او بی بنا رہے ہیں۔ جلد سے جلد پروجکٹوں کو پورا کیا جائے گا۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.