ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Minority Commission Chairman یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی لوگوں سے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:59 PM IST

مرادآباد ضلع کی نگر پنچایت پاکبادا کے بدھ بازار میرج ہال میں اترپردیش کے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی کی قیادت میں اقلیتی طبقے کے مسائل، ان کی ترقی اور مختلف سرکاری اسکیموں پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ Uttar Pradesh Minority Commission Chairman

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی لوگوں سے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی لوگوں سے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے نگر پنچایت پاکبادا کے بدھ بازار میرج ہال میں ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی کی قیادت میں اقلیتی طبقے کے مسائل، ان کی ترقی اور مختلف سرکاری اسکیموں پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے لوگوں کے مسائل سنے اور جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ اترپردیش کے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے مباحثے میں شرکت کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے فائدوں سے مقامی باشندوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ان اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت تمام مذاہب کے لیے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔

17877258_Uttar Pradesh Minority Commission Chairman Reaction Over Govt Development Schemes

یہ بھی پڑھیں:Nitin Gadkari Inaugurates Several Project: گڈکری نے یوپی میں 6500 کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ ریاست کی سابقہ حکومتوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن جب سے ریاست میں یوگی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے مزدور اور کسان سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہماری حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ اسی بنیاد پر ریاست میں لا اینڈ آردڑ میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سماج کے ہر طبقے کو حکومت کی تمام عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ غریبوں کو مکان مل رہا ہے۔ کسانوں کو وقت پر معاوضہ مل رہا ہے۔ ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں عام لوگوں کو اس حکومت سے مزید فائدے حاصل ہوں گے۔ اترپردیش کی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس میں یقین رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.