ETV Bharat / state

اترپردیش قانون ساز کونسل: خالی نشستوں کے لیے شیڈول جاری

اترپردیش قانون ساز کونسل کے 5 بلاک گریجویٹ اور 6 بلاک اساتذہ حلقوں کے منتخب ممبروں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بلاک گریجویٹ اور اساتذہ حلقوں کی خالی نشستوں کے لیے شیڈول جاری کر دی گئی ہیں۔

uttar pradesh legislative council: schedule for vacant seats released
قانون ساز کونسل: خالی نشستوں کے لیے شیڈول جاری
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے جی بی نگر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر منندر ناتھ اپادھیایہ کے بیانیہ کے مطابق 6 مئی سنہ 2020 کو اترپردیش قانون ساز کونسل کے 5 بلاک گریجویٹ اور 6 بلاک اساتذہ حلقوں کے منتخب ممبروں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے پروگرام مرتب کیا ہے۔

uttar pradesh legislative council: schedule for vacant seats released
الیکشن کمیشن آف انڈیا

انہوں نے الیکشن کمیشن کے طے شدہ نظام الاوقات کے بارے میں بتایا کہ انتخابی نوٹیفکیشن کی تاریخ 5 نومبر 2020 ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 12 نومبر 2020 ہے۔ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 نومبر سنہ 2020 ہے۔

نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔ ووٹنگ کی تاریخ یکم دسمبر 2020 ہے۔ رائے دہندگی کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ ووٹنگ کی گنتی 3 دسمبر 2020 کو ہوگی۔

انہوں نے قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات 2020 کے تناظر میں بتایا کہ اترپردیش کے تمام اضلاع (کانپور شہر، کانپور دیہات اور اناؤ کے علاوہ) بھی انتخابات ہونے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.