ETV Bharat / state

بریلی: تاج الشریعہ کا پوسٹر جاری - اردو نیوز بریلی

بریلی میں خاندانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے جاں نشین حضرت اختر رضا خاں تاج الشریعہ کا تیسرا دو روزہ عرس اسی مہینے جون میں منعقد کیا جائے گا۔ عرس کی تمام تقریبات تاج الشریعہ کے صاحب زادے اور مرکزِ اہلِ سُنّت کے قاضیٔ بھارت حضرت مفتی عسجد رضا خاں قادری کی سرپرستی میں ادا کی جائیں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ عرس کے انعقاد کے وقت تک اگر لاک ڈاؤن نافذ رہتا ہے تو پھر عرس کی تمام تقریبات کووڈ۔ 19 کی گائیڈ لائن کے تحت ہی منعقد کی جائیں گی۔ جماعت رضائے مصطفیٰ نے عرس کی تمام تقریبات سے متعلق ایک پورسٹر جاری کر دیا ہے۔

urs e tajushshariah poster release in bareilly
تاج الشریعہ کا پوسٹر جاری
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 11:49 AM IST

سُنّی بریلوی مسلک کے مذہبی رہنما اور تاج الشریعہ کے خطاب سے مقبول حضرت اختر رضا خاں ازہری میاں کا تیسرا دو روزہ عرسِ تاج الشریعہ اسی مہینے 16 اور 17 جون کو منعقد کیا جائےگا۔

تاج الشریعہ کے صاحب زادے، جماعت رضائے مصطفیٰ کے قومی صدر قاضیٔ بھارت حضرت مفتی عسجد رضا خاں قادری نے دو روزہ عرس کی تمام تقریبات کا پوسٹر آن لائن جاری کیا ہے۔

urs e tajushshariah poster release in bareilly
تاج الشریعہ کا پوسٹر جاری

غورطلب ہے کہ یہ عرس درگاہ تاج الشریعہ اور متھورا پور علاقے میں واقع مدرسہ جامعتہ الرضا میں منعقد کیا جائےگا۔ عرس کی تمام تقریبات درگاہ تاج الشریعہ کے سجادہ نشین، تاج الشریعہ کے صاحب زادے، جماعت رضائے مصطفیٰ کے قومی صدر، قاضیٔ بھارت حضرت مفتی عسجد رضا خاں قادری کی سرپرستی اور جماعت رضائے مصطفیٰ کے کے نائب صدر سلمان میاں کی صدارت میں ادا کی جائیں گی۔

عرس انچارج نے پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اس مرتبہ کورونا جیسی مہلک بیماری پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ لہزا عرسِ تاج الشریعہ کی تمام تقریبات کو آن لائن ہی نشر کیا جائےگا۔ عرس میں کسی بھی طرح کی ویڈیو بنانے پر پابندی رہےگی اور صرف آڈیو کے ذریعے ہی ملک اور بیرونِ ممالک میں اسے نشر کیا جائےگا۔

جماعت رضائے مصطفیٰ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ عرس کے منعقد ہونے کے دن اور تاریخ کے بابت تمام اطلاعات کو آن لائن ہی تمام مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: گونڈہ میں سلنڈر دھماکے میں دو مکانات منہدم، 7 افراد کی موت

دور دراز سے آنے والے تمام زائرین سےگزارش ی گئی ہے کہ عرس میں شرکت کرنے کے بجائے گھر میں رہکر ہی دن، تاریخ اور وقت پر حضرت تاج الشریعہ کی تقریبات منعقد کریں اور اُن کے نام کی فاتحہ دلائیں۔ پوسٹر کو ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھی تمام لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ پوسٹر میں پروگرام کو آن لائن سماعت کرنے کے لیے ایک لنک بھی دیا گیا ہے، جس سے گھر بیٹھے کوئی بھی مرید عرس میں روحانی طور پر شرکت کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.