شاملی کے ایک اسپتال کے قرنطینہ وارڈ میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ 40 سالہ اس شخص کی لاش ضلعی اسپتال کے چھت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔شخص کے ذریعہ ایسا قدم اٹھانے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔
شاملی کی ڈی ایم جسجیت کور نے بتایا کہ اس شخص کو منگل کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ابھی تک اس کے کوویڈ 19 کی جانچ رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کی رات اس نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔اس معاملے کی تفتیش چل رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گی ہے۔