فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروز آباد میں تعینات پولیس اہلکار منوج کمار کا بدھ کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوا تھا جس میں انہوں نے پولیس کینٹین میں ملنے والے کھانے کی تھالی لے کر سڑک پر آکر روتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس اہلکار کو ایسا کھانا دیا جاتا ہے جسے جانور بھی کھانا پسند نہیں کریں گے۔ یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے بھی اس ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے یوگی حکومت پر تنقید کی۔
-
अमृत महोत्सव के छद्म उत्सव के शोर शराबे में भूख से रोते यूपी के पुलिसवाले की बात सुननेवाला कोई है क्या?
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
महोत्सव के नाम पर भूखोत्सव क्यों? pic.twitter.com/rvol6APLoG
">अमृत महोत्सव के छद्म उत्सव के शोर शराबे में भूख से रोते यूपी के पुलिसवाले की बात सुननेवाला कोई है क्या?
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 11, 2022
महोत्सव के नाम पर भूखोत्सव क्यों? pic.twitter.com/rvol6APLoGअमृत महोत्सव के छद्म उत्सव के शोर शराबे में भूख से रोते यूपी के पुलिसवाले की बात सुननेवाला कोई है क्या?
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 11, 2022
महोत्सव के नाम पर भूखोत्सव क्यों? pic.twitter.com/rvol6APLoG
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس معاملے کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ اس کی جانچ پولیس محکمے کی سی او سٹی کو سونپی گئی ہے۔ حالانکہ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس لائن میں تعینات شکایت کنندہ منوج کمار کاسابقہ ریکارڈ نظام شکنی کارہا ہے۔ وہ پہلے بھی ا س طرح کی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔
ویڈیو میں منوج سے سڑپر کھانے کی تھالی دکھا کر روتے ہوئے بتایا کہ اس نے خراب کھانہ دئیے جانے کی شکایت پہلے بھی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو کی تھی لیکن کسی نے اس پر دھیا نہیں دیا۔ اس پر طنز کستے ہوئے اکھلیش نے بھی منوج کی شکایتی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
یو این آئی