اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے پی ایف آئی کے دو اراکین کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'پی ایف آئی کے لوگ دہشت گرد تنظیمیں بنا کر یوپی کی متعدد ہندو وادی تنظیموں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور اس کے لئے رکن سازی کر رہے تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'پی ایف آئی کے لوگ اپنی تنظیم بنا کر اُتر پردیش کے کئی ہندو وادی لیڈران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اس کے لیے یہ تنظیم نئے لڑکوں کی بھرتی کر کے ہتھیار چلانے کی تربیت بھی دیتی تھی۔'
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ 'یہ لوگ ٹرین کے ذریعہ یو پی میں داخل ہوئے لیکن پولیس کو چکمہ دیتے رہے۔ آج لکھنؤ کے ککریل پکنیک اسپاٹ پر مخبر کی خبر پر ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے۔ پی ایف آئی بسنت پنچمی کے دن واردات کو انجام دے کر سماج میں مذہبی نفرت پھیلانا چاہتی تھی۔'
قابل ذکر ہے کہ یو پی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا نام اس وقت سرخیوں میں آیا جب ریاست کے ضلع ہاترس میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ٹول کٹ معاملہ میں شانتانو کو 10 دن کی پیشگی ضمانت
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ 'دونوں لوگوں سے پوچھ گچھ کر کے مزید جانکاری حاصل کی جائے گی تاکہ انکے دوسرے ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔'