ETV Bharat / state

UP Minority Commission: مسلم رکشا ڈرائیور کو تحفظ فراہم کرنے اقلیتی کمیشن کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 6:00 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 6:10 PM IST

یوپی اقلیتی کمیشن (UP Minority Commission ) نے کانپور میں مسلم رکشا ڈرائیور کے ساتھ ہوئے تشدد پر نوٹس جاری کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

up-minority-commission-send-notice-kanpur-police-commissioner-on-muslim-rickshaw-driver-beaten-by-mob
پوپی اقلیتی کمیشن کا نوٹس، مسلم رکشا ڈرائیور کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کانپور کے رہنے والے افسر کے ساتھ شرپسندوں کے ذریعے مارپیٹ و جبراً مذہبی نعرہ لگوانے کے حوالے سے اترپردیش اقلیتی کمیشن (UP Minority Commission ) نے کانپور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی متاثرہ خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

up minority commission send notice kanpur police commissioner on muslim rickshaw driver beaten by mob

کمیشن نے اپنے لیٹر میں لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ افسر کے ساتھ شرپسندوں نے مارپیٹ کی اور جبراً مذہبی نعرے لگوائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ بھیڑ میں سے ایک شخص مسلم نوجوان کو پیٹ رہا ہے اور اس کی چھوٹی بچی اپنے والد کو نہ مارنے کی درخواست کررہی ہے۔ پولیس کی موجودگی میں بھی ایک شخص افسر کو مارتے دکھائی دے رہا ہے۔'

کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

کانپور پولیس کمشنر سے کمیشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کریں۔ یہ بھی یقینی بنائیں کہ متاثرہ خاندان خود کو محفوظ محسوس کررہا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ اس نوعیت کے واقعات یا واردات نہ ہوں اس کے لیے 3 قیدیوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔'

Last Updated : Aug 13, 2021, 6:10 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.