ETV Bharat / state

Madrasa Education Board Meeting یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں 2016 کے ضابطے میں ترمیم کے لئے مشورے طلب - ایک اہم اجلاس

اتر پردیش مدرسہ بورڈ لکھنؤ کی اندرا بھون میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخاراحمد جاوید نے كی۔madrasa education board meeting

ضابطے میں ترمیم کے لئے مشورے طلب
ضابطے میں ترمیم کے لئے مشورے طلب
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 9:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخاراحمد جاوید نے کہا کہ بورڈ کا آج ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس میٹنگ میں مدرسہ تعلیم کے ماہرین اور بورڈ کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا۔

madarasa education board meeting

انہوں نے كہاكہ 2016 کے ضوابط میں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا،میٹنگ میں شامل سبھی لوگوں کی رائے لی گئی ہے اور ضوابط میں کیا کیا درستگی کی جاسکتی ہے ۔مدرسہ اساتذہ کے حق میں کیا بہتر فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔ان تمام امور کے حوالے سے مشورہ طلب کیا گیا۔اس میں نہ صرف بورڈ کے اراکین بلکہ مدرسہ تعلیم کے ماہرین و تجربہ کار اور متعدد تنظیم کے جنرل سیکریٹری سمیت متعدد لوگوں نے مشورہ دیا ہے۔madrasa education board meeting end 2016 amendment act under proses

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یہ پہلی نشست تھی اس کے بعد متعدد نشستوں کے ذریعے علماء دانشوروں سے رائے لی جائے گی آخری فیصلہ مدرسہ بورڈ لے گا جس میں چیئرمین سمیت رجسٹرار و اعلیٰ افسران موجود ہوں گے۔2016 کے بعد اب 2022 کا دور ہے اس طویل مدت میں کئی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں لہذا 2016 کے ضوابط میں تبدیلی کر مدرسہ اساتذہ کو سہولتیں فراہم کرنے کی جانب مدرسہ بورڈ فکر مندہے۔

میٹنگ میں شامل ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے جنرل سیکریٹری مولانا دیوان صاحب زماں نے بتایا کی میٹنگ كامیاب رہی۔ بورڈ کے چیئرمین نے 2016 کے ضوابط میں ترمیم کے حوالے سے رائے طلب کی تھی ۔اس کے تعلق سے سبھی لوگوں نے تحریری طور پر اپنی رائے دی ہے ۔ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسہ کے اساتذہ کے معطل، برخاست اور ٹرانسفر سمیت تعطیل جیسے اہم امور کو شامل کیا جائے جس سے اساتذہ کا استحصال نہ ہو پائے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے حفظ کی سند پر تقرری یافتہ اساتذہ کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کر دیا تھا۔اس حوالے سے بھی میٹنگ میں آواز بلند ہوئی اس پر مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے کہا کہ درست کر لیا جائے گا۔ یہ غلطی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Madarsa Education Board اترپردیش مدرسہ بورڈ کا اہم اجلاس، ضوابط میں اہم تبدیلی کا امکان

میٹنگ میں شامل آل انڈیا ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ All India Teachers Association Madaris Arabia کے جنرل سیکریٹری وحیداللہ خان سعیدی نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین مدرسہ کی تعلیم کو کی بہتری کے لئے فکر مند ہیں اور مدرسہ کے تجربہ کار افراد کی میٹنگ کر مدرسہ نظام کی بہتری کے لئے رائے لی جارہی ہے۔ آج کی میٹنگ میں ماہرین سے رائے لی گئی ہے ۔اس میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ کی 2016 کے ضوابط میں تبدیلی کركے کچھ اہم امور شامل کئے جائیں مثلا اساتذہ کے ٹرانسفر کے لئے ضابطہ بنائے جائیں۔ کس ظابطے کہ تحت معطل کئے جائیں گے برخاست کیے جائیں گے۔ ان کی تقرری کیسے ہو گی اس کی وضاحت کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.