ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ: فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس اور دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سیکنڈری، سینئر سیکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے اب 10 فروری تک فارم بھرے جائیں گے۔ پہلے آخری تاریخ 31 جنوری تھی۔

یو پی مدرسہ بورڈ: فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 10:26 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے فارم کی تاریخ 31 جنوری سے بڑھا کر 10 فروری کر دی گئی ہے۔ فارم صرف آن لائن ہی قبول کئے جائیں گے۔ کورونا وباء کے چلتے امسال اسکول اور کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا۔

یو پی مدرسہ بورڈ: فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع
یو پی مدرسہ بورڈ: فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سیکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے اب 10 فروری تک فارم بھرے جائیں گے۔ پہلے آخری تاریخ 31 جنوری تھی۔

قابل ذکر ہے کہ امسال بھی امتحانات فارم صرف آن لائن ہی قبول کئے جا رہے ہیں، آف لائن فارم کسی بھی حال میں قبول نہیں کئے جائیں گے۔ فیس صرف مدرسہ بورڈ کے اکاؤنٹ میں چالان کے ذریعے اب 9 فروری تک جمع ہوں گی۔

معلوم رہے کہ مدرسہ بورڈ میں پہلے 11 جنوری سے 31 جنوری تک فارم بھرے جانے تھے لیکن کورونا وبا کے چلتے امسال کم فارم جمع ہو رہے ہیں کیونکہ اب بھی طلبا اپنے گھروں میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 فروری کر دی ہے تاکہ جنہیں معلومات نہیں تھی، وہ طلبا اب فارم داخل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں جموں و کشمیر میں قبرستان جیسا امن نہیں چاہیے: محبوبہ مفتی

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دیے گئے تھے، اس سال بھی اسی پیٹرن پر امتحانات ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.