ETV Bharat / state

UP Govt to Develop Tiger Reserve یوپی حکومت کا چترکوٹ میں ٹائیگر ریزرو کے قیام کا فیصلہ

اترپردیش حکومت نے اپنے ایک اہم فیصلے میں بندیل کھنڈے خطے کے ضلع چترکوٹ میں پہلا ٹائیگر ریزور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر سیاحت جئے ویر سنگھ نے کہا کہ کابینہ نے وائلڈ لائف پروٹکشن ایکٹ1972 کے تحت رانی پور ٹائیگر ریزرو کے نوٹیفکیشن کو منظور دی ہے۔UP Govt to Develop Tiger Reserve

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 10:03 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے اپنے ایک اہم فیصلے میں بندیل کھنڈے خطے کے ضلع چترکوٹ میں پہلا ٹائیگر ریزور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔UP Govt to Develop Tiger Reserve

اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر سیاحت جئے ویر سنگھ نے کہا کہ کابینہ نے وائلڈ لائف پروٹکشن ایکٹ1972 کے تحت رانی پور ٹائیگر ریزرو کے نوٹیفکیشن کو منظور دی ہے۔یہ ٹائیگر ریزرو 52989.863ہیکٹر زمین پر منحصر ہوگا جس میں سے 29958.863ہیکٹر بفر زون ہوگا اور 23031.00ہیکٹر کور ایریا ہوگا جسے پہلے سے ہی چترکوٹ میں رانی پور وائلڈ لائف سینکچری کے نام سے موسوم کیا جاچکا ہے۔

مطلوبہ آسامیوں کی منظوری کے ساتھ انہوں نے کہا کہ رانی پور ٹائیگر کنزرویشن فاؤنڈیشن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانی پور ٹائیگر ریزرو کا علاقہ میگا فاونا ٹائیگر، چیتے، ریچھ،چیتاہرن، سمبھر، چنکارا اور رینگنے والے جانور اور دیگر جانوررہتے ہیں۔

رانی پور ٹائیگر ریزرو کا قیام بندیل کھنڈ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ساتھ ہی اس علاقے کی ماحولیاتی سیاحت کے امکانات کو تقویت ملے گی اور روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے جس سے مقامی آبادی کو معاشی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ وزیر نے کہا کہ پروجکٹ کا خرچ مرکز اور ریاست کے ذریعہ 50:50 کے تناسب میں برداشت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایودھیا ویژن 2047 کے تحت، کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر ایودھیا میں ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔ سنگھ نے کہا، ’’اس یاتری نواس کے تحت ہوٹل، ہاسٹل اور 250 کاروں کی گنجائش والی زیر زمین پارکنگ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اجودھیا میں 100دھرم شالہ اور30ہاسٹل ہیں جن میں 25000بستروں کا انتظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Panna Tiger Reserve: پیاسے بچوں کو پانی پلانے لے جاتی مادہ ریچھ کا ویڈیو وائرل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.