اٹھارہ جولائی کو ان کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، تب ہی انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا ایودھیا دورہ رد کر دیا ہے۔
سنہ 2015 میں شوہر کی موت کے بعد سنہ 2017 میں کمل رانی ورون نے گھاٹم پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور انہیں فتح حاصل ہوئی تھی۔