ETV Bharat / state

یوپی بورڈ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رد

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے جمعرات کو کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا شدہ غیر معمولی حالات میں طلبہ-اساتذہ کے حق میں اور سیشن باضابطہ کرنے کے پیش نظر حکومت نے سنہ 2021 میں طے شدہ یو پی بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کی 12 ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات رد کر دیے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 10:32 PM IST

exams rejected
امتحانات رد

سی بی ایس ای بورڈ کی طرز پر چلتے ہوئے یوگی حکومت نے کورونا وبا کا حوالہ دے کر اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس سے پہلے ہائی اسکول کا امتحان رد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے جمعرات کو کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب پیدا شدہ غیر معمولی حالات میں طلبہ-اساتذہ کے حق میں اور سیشن بہ ضابطہ کرنے کے پیش نظر حکومت نے سنہ 2021 میں طے شدہ یو پی بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کی 12 ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات رد کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نمبر دیے جانے کا فارمولہ حتمی نہیں ہے‘ اس بابت ایڈیشنل سکیرٹری-سکینڈری ایجوکیشن ارادھنا شکلا کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سفارشات کی بنیاد پر امیدوار طلبہ کو نمبرات دیے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑیں: مظفرنگر: مسلم سماج میں ویکیسن کی اہمیت پر شعور بیدار کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ نے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں مگر طلبہ اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت کی ترجیح کے پیش نظر ہائی اسکول کے امتحانات پہلے رد کیے گئے تھے اور آج انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی رد کرکے طلبہ کو ترقی دینے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ہائی اسکول کے 29.94 لاکھ اور انٹرمیڈیٹ کے 26.10 لاکھ طلبہ مستفیض ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.