پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ڈاکٹرز جس طرح اپنی جان پر کھل کر اپنے کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔ ساری دنیا ان کے اس کام کے لئے سر آنکھوں بیٹھا رکھا ہے ۔ہر طرف ان کا استقبال کیاجارہاہے ۔وہیں اترپردیش کے بہرائچ میں ڈاکٹروں نے ہسپتال کے ہی فارمیسسٹ کی پٹائی کرتے گھوم رہے ہیں-
معاملہ ہے بہرائچ کے میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز دوا کے اسٹور روم میں سینٹائزر، ماسک اور کچھ سامان لینے پہنچے تھے جہاں فارمیسسٹ وریندر سنگھ نے سبھی ڈاکٹر کو معاشرتی دوری قائم رکھنے کو کہا ۔ ڈاکٹرصاحب کو ناگوار گزری اور کہاسنی ہونے لگی ۔
دیکھتے ہی دیکھتے ڈاکٹروں اور فارمیسسٹوں کے بیچ مار پیٹ شروع ہو گئی اس میں فارمیسسٹ دیویندر سنگھ کو چوٹیں لگ گئی جنہیں فوراً ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں-
اس پورے معاملے کو لیکر فارمیسسٹ یونین نے اپنا کام بند کر تے ہوئے احتجاج پر بیٹھ گئے۔ سبھی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کرنے لگے۔
فارمیسسٹ یونین کے ضلع صدر نے کہا کہ جب تک ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی ہم اس وقت تک کام پر نہیں لوٹیں گے-
ضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی. این. پانڈے نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ معاملہ کی جانچ کرکے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی -