سماج وادی پارٹی Samajwadi Party نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جمعرات کو 56 امیدواروں کی فہرست جاری SP Releases 3rd List Of 56 Candidates کی ہے۔
ان میں نو مسلم ناموں کے ساتھ پانچ خواتین شامل ہیں۔ جاری لسٹ کے مطابق بی جے پی سے ایس پی میں آئے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ بی ایس پی سے ایس پی میں آئے ایم ایل اے لال جی ورما ضلع امبیڈکر نگر کی کٹہری سیٹ سے، رام اچل راج بھر امبیڈکر نگر سیٹ سے ایس پی کے نشان پر قسمت آزمائیں گے۔
سابق بی ایس پی ایم پی داؤد احمد کو لکھیم پور کھیری کی محمدی سیٹ سے کانگریس سے ایس پی میں شامل ہوئے رما کانت یادو کا ضلع اعظم گڑھ کی پھولپور پوئی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس پی نے اپنے موجود ایم ایل اے شیلندر یادو ’للئی‘ کو ضلع جونپور کی شاہ گنج سیٹ سے اور آشوتوش اپادھیائے کو ضلع دیوریا کی بھاٹپاررانی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ ان کے علاوہ پارٹی نے اروند سنگھ گوپ کو بارہ بنکی کو ضلع بارہ بنکی کی دریا آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ گذشتہ الیکشن میں وہ رام نگر سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پارٹی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں یوگی کابینہ سے استعفی دے کر ایس پی میں شمولیت اختیاری کرنے والے دارا سنگھ چوہان کو ضلع مئو کی گھوسی سیٹ سےجبکہ سابق اسمبلی اسپیکر ماتاپرساد یادو کو ضلع سدھانگر کی اٹوہ سیٹ سے و اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوندچودھری کو ضلع بلیا کی بانسڈیہہ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔وہیں تین بار کے ایم ایل اے رہے طوفانی سروج ضلع جونپور کی کیراکت سیٹ سے قسمت آزمائیں گے۔
موجودہ اراکین اسمبلی میں دھرم راج سنگھ یادو عرف سریش یادو کو بارہ بنکی سیٹ سے،ضلع دیوریا کی بھاٹپار رانی اشوتوش اپادھیائے ، اعظم گڑھ کی اترولیا اسمبلی حلقے سےسنگرام یادو کو، نفیس احمد کو اعظم گڑھ کی گوپال پور سیٹ سے،درگاپرساد یادو کو اعظم گڑھ سے، عالم بدیع کو نظام آباد سیٹ سے، لکی یادو کو جونپور کی ملہنی سے، وریندر یادو کو غازی پور کی جنگی پور سیٹ سے امیدوار بنایاگیا ہے۔
وہیں بی ایس پی سے ایس پی میں شمولیت اختیا رکرنے والے اراکین اسمبلی میں ضلع امبیڈکر نگر کی اعلی پور سیٹ سے تربھون دت کو، راکیش پانڈے کو امبیڈکر نگر کی جلالپور سیٹ سے، سیدہ خاتون کو ضلع سدھارتھ نگر کی ڈومریا گنج سیٹ سے اور ونئے شنکر تیواری کو ضلع گورکھپور کی چلو پار سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی حکومت میں وزیر رہے یش پال چودھری کے لڑکے ورون چودھری کو ضلع لکھیم پور کھیری کی دھورہرا سے ایس پی کے تاسیسی اراکین میں رہے بینی پرساد ورما کے بیٹے راکیش ورما کوضلع بارہ بنکی کی کرسی اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتار گیا ہے۔
علاوہ ازین ایس پی نے جن امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ان میں ضلع ہردوئی کی سوائج پور سے پدم راج سنگھ پمو، بالا مئو سے رام بلی ورما، ضلع امیٹھی کی تلوئی سیٹ سے محمد نعیم گرجر، پرتاپ گڑھ کی بابا گنج سیٹ سے گری جیش، ضلع کوشامبی کی چائل سیٹ سے پوجا پال، پریاگ راج ضلع کی پھولپور مرتضی صدیقی، بارہ بنکی کی رام نگر سیٹ سے فرید محفوظ قدوائی، ضلع فیض آباد کی گوسائی گنج سیٹ سے ابھئے سنگھ کو، ضلع بہرائچ کی مہسی سے کے کے اوجھا، ضلع بلرامپور کی گنگسٹری سے ڈاکٹر ایس پی یادو اور بلرامپور سے جگرام پاسوان کے نام شامل ہیں۔
اسی طرح سے کپلوستو سے وجئے کمار، ضلع بستی کے گپتان گنج سے اتل چودھری، ضلع گورکھپور کی کمپیئر گنج سے کاجل نشاد، پپرائچ سے امریندر نشاد، گورکھپور (دیہات) سے وجئے بہادر، شہجنواں سے یش پال راوت، کھجنی سے روپوتی، بانس گاؤں سے ڈاکٹر سنجے کمار، ضلع دیوریا کی پتھردیوا سیٹ سے برہما شنکر ترپاٹھی، رام پور کارخانہ سیٹ سے غزالہ لاری، ضلع اعظم گڑھ کی دیدار گنج سیٹ کملا کانت راج بھر، لال گنج سیٹ سے بچئی سروج کا نام ایس پی کی لسٹ میں شامل ہے۔
ضلع بلیا کی سکندر پور سیٹ سے ضیاء الدین رضوی، پھیپھنا سے سنگرام سنگھ، ضلع جونپور کی بدلا پور سیٹ سے بابو دوبے، ضلع چندولی کی شکل ڈیہ سے پربھوناتھ سنگھ، بھدوہی سے زاہد بیگ، ضلع سونبھدر کی رابرٹس گنج سیٹ سےابھیناش کشواہا، اوبرا سیٹ سے سنیل سنگھ گوڑ، ددھی سیٹ سے وجئے سنگھ گوڑ کے نام شامل ہیں۔
یو این آئی