ETV Bharat / state

آگرہ: موت کے بعد دو خواتین کا رپورٹ کورونا مثبت - Two women report corona positive after death

ریاست اترپردیش کے آگرہ میں کورونا کی وجہ سے دو اور خواتین کی موت ہوگئی ، یہاں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے اور یہ سبھی خواتین ہیں۔

موت کے بعد دو خواتین کا رپورٹ کورونا مثبت

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 3:37 PM IST

آگرہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 کورونا مثبت آنے کے بعد پیر کے دیر رات تک متاثرہ افراد کی تعداد 142 ہوگئی۔

وہیں پارس ہسپتال میں داخل دو خواتین نے دم توڑدیا ۔ دونوں کی موت کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب ضلع میں کرونا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

آگرہ دہلی شاہراہ پر بھگوان ٹاکیج کے قریب واقع پارس ہسپتال کورونا کا سپر اسپریڈر بنا ہوا ہے۔ یہا منٹولا کی ایک خاتون داخل ہوئی تھی جسے بعد میں متھرا کے نجی ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اسی خاتون سے پارس ہسپتال میں کورونا انفیکشن پھیل گیا تھا۔ جس میں 28 افراد متاثر ہوئے۔ شکوہ آباد کی رہائشی ایک 60 سالہ خاتون کینسر میں مبتلا تھی جسے پارس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہفتہ کو ان کی موت ہو گئی۔

اسی ہسپتال میں فرخ آباد کی رہائشی 45 سالہ خاتون کو داخل کرایا گیا تھا جسے برین ہیمرج کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم خاتون کا نمونہ بھی لیا گیا تھا۔ لیکن اتوار کی رات دیر گئے اس خاتون کی موت ہوگئی۔ اسی دوران پیر کو دونوں خواتین کی نمونہ رپورٹ مثبت آئی۔ اس سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچ گیا ہے۔ اب تک ضلع میں تین کورونا مثبت ہلاک ہوچکے ہیں اور تینوں ہی خواتین ہیں۔

آگرہ میں اتر پردیش کے سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ یہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 142 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.