ایم ایل سی شریش کمار ترپاٹھی اور دھورب کمار ترپاٹھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کا رخ اختیار کرنے کا دعوی کرتی ہے لیکن بنارس کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے افسر بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
بنارس کے کینٹ تھانہ اسٹیشن میں ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 7 میں مقدمہ درج کر چار شیٹ کیا گیا تھا ۔
اینٹی کرپشن بیورو اور اقلیتی سیکریٹری نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تاہم حکومت نے انتظامیہ کو اجازت نہیں دی۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم اور سنگین مسئلہ ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو نے جس افسر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا وہ اب مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کو من مانی طریقے سے روک لیتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ افسر کے ذریعہ مدارس پر ظلم و تشدد کئے جا رہے ہیں۔
لہذا ایوان سے التجا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور مذکورہ افسر پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔