مرادآباد کے ایس پی سٹی امت آنند نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوان کہا کہ مرادآباد میں لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کیا گیا، ضرورت مند لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی گئی، جگہ جگہ پولیس مستعد رہی، بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ایس پی سٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کا معائنہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی پریڈ کرائی، اور دیکھا کہ پولیس کس طرح سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ڈیوٹی کررہے ہیں۔
امت آنند نے کہا کہ آس پاس کے لوگوں کو بھی بیدار کیا جائے کہ تمام لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، کورونا جسی وبا سے بچنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ اور گھروں میں رہنا ہی بہتر ہے۔