رامپور پولیس نے انسداد تبدیلی مذہب قانون کے تحت دو ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین پر ایک نوجوان کو لالچ دیکر جبراً مذہب تبدیل کرنے کا الزام ہے۔
رامپور تھانہ کوتوالی پولیس کے مطابق ندیم احمد ولد جمیل احمد ساکن اجیت پور اور گلویز ولد محمود علی ساکن مدرسہ محلہ کو جبراً مذہب تبدیل کروانے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Umar Gautam Gets Bail: جبراً تبدیلی مذہب کے ایک معاملے میں عمر گوتم کو ضمانت
ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی میں ایک شخص کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ اس کے بیٹے کو دو افراد کی جانب سے لالچ دیکر مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے بعد انسداد تبدیلی مذہب قانون کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔