ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے کئی برسوں سے فرار چل رہے دو ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے فتح پور تھانہ حلقے میں نو برس سے فرار چل رہے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، وہیں مسولی تھانہ حلقے میں تین برس سے فرار چل رہے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک کی گرفتاری تیلنگانہ سے ہوئی ہے، اس پر 20 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ Two Accused Arrested in Cattle Smuggling Case
اس معاملے پر ایڈشنل ایس پی نارتھ پڑیندو سنگھ نے بتایا کہ مسولی تھانہ حلقے کے بڑا گاؤں کا ساکن نورالحسن گزشتہ 3 برس سے گینگسٹر ایکٹ میں فرار چل رہا تھا۔ اس پر گئو کشی اور گو تسکری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نور الحسن پر 20 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اسے تیلنگانہ کے کے وی رنگاریڈی ضلع تھانہ سرور نگر کے پریدرشنی پارک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Two Accused Arrested in Cattle Smuggling Case
یہ بھی پڑھیں: Closure of Slaughterhouses in UP: پوری ریاست میں گوشت جانچنے کیلئے صرف ایک لیب مگر گئوکشی کے الزام میں ہزاروں قید
انہوں نے بتایا کہ فتحپور تھانہ حلقے کے شکیل عرف گوگے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل پر بھی الزام ہے کہ وہ گوکشی اور گو تسکری کرتا ہے۔ وہ گزشتہ نو برس سے فرار تھا اور نام بدل کر رہتا تھا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Two Accused Arrested in Cattle Smuggling Case