ETV Bharat / state

مذہب چھپا کر شادی کرنے والے دولہے کا پردہ فاش - اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج کی اہم خبر

مہاراج گنج میں شادی کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی، اس کے بعد پیار پروان چڑھا لیکن عین نکاح کے وقت راز افشا ہونے پر شادی انجام تک نہ پہنچ سکی۔

بنا دلہن کے واپس لوٹا دلہا
بنا دلہن کے واپس لوٹا دلہا
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:41 PM IST

Updated : Jun 14, 2021, 11:00 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج کے کولہوئی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں شادی کے دوران حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جب نکاح ہوتے ہوتے ره گیا۔
ہوا یوں کہ جب قاضی صاحب نے نکاح پڑھانا شروع کیا تو، دولہا کلمہ کے الفاظ صحیح طریقے سے ادا نہیں کر پا رہا تھا، تبھی قاضی صاحب کو دولہے پر شک ہوا اور دولہے کی شادی کی خواہش ادھُوری ہی رہ گئی۔ در حقیقت لڑکا نے سوشل میڈیا پر لڑکی سے دوستی کی اور یہ دوستی پیار میں بدل گئی اور ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ رہنے كا فیصلہ کیا۔

تمام دباؤ کے بعد دولہا دلہن کے گھر والے تیار ہو گئے اور برات بھی دلہن کے یہاں پہنچ گئی۔ باراتیوں کی خوب عزت ہوئی لیکن معاملہ عین نکاح کے وقت پھنس گیا کیونکہ دولہا کلمہ ادا نہیں کر پا رہا تھا۔

قاضی کو جب شک ہوا تو دولہا سے پوچھ گچھ ہوئی، جس میں چوکانے والا معاملہ سامنے آیا۔ اصل میں جس دولہے کا نکاح مسلم دلہن سے ہو رہا تھا، وہ مسلمان ہی نہیں تھا۔ اتنا جاننے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اسی دوران لڑکی کی طرف والوں نے دولہا کی زبردست دھلائی کر دی اور پولیس کو خبر کر دی۔

تفصیل کے مطابق سدھارت نگر کے رہنے والے لڑکے کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی سے ہوئی۔ بعد میں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا موبائل نمبر دیا اور اور باتوں ہی باتوں میں دو سال بیت گئے۔ آخر میں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی نے اپنی والدہ سے لڑکے کو ملوایا لیکن اسے پہلے نہیں معلوم تھا کہ لڑکا دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ لڑکے نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے لڑکی کے اہل خانہ کو اپنے والدین سے نہیں ملوایا تھا۔ حالانکہ کچھ عرصہ بعد لڑکی کی والدہ کو غیر مذہب ہونے کا معلوم ہو گیا تھا۔

اتنا سب ہونے کے باوجود لڑکا طے شدہ وقت پر برات لے کر پہنچ گیا۔ یہاں تک تو سب ٹھیک تھا لیکن جب قاضی صاحب نے نکاح پڑھانا شروع کیا تو دولہا کلمہ پڑھ نہیں پا رہا تھا جس کے بعد شک ہوا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ وہاں پر موجود لوگوں نے دولہے کا پرس نکال کر تلاشی لی تو سبھی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی کیونکہ دولہا بنا لڑکا غیر مسلم تھا۔

اس کے بعد ہنگامہ ہوا اور دولہے کی پٹائی کردی گئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

لڑکے نے بتایا کہ اس نے شادی کا اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا، صرف دوستوں کو برات کے ساتھ لایا ہے۔
پولیس آفسر نے بتایا کہ پنچائت میں طے ہوا کہ یہ شادی نہیں ہوگی کیونکہ دولہا دلہن کے گھر والے راز افشا ہونے کے بعد کسی بھی قیمت پر تیار نہیں ہوئے۔ آخر میں دولہا کو بغیر دلہن کر برات واپس لے جانی پڑی۔

Last Updated : Jun 14, 2021, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.