ریاست اترپردیش میں واقع ملک کی معروف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ دینیات میں اپنی خدمات انجام دے رہے اسسٹنٹ پروفیسر محمد ریحان کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں حکومت اور عدالت عظمیٰ اسے غیرقانونی کہہ رہی ہے تو ہمیں کوئی مذائقہ نہیں، لیکن اس میں جو بھی خامیاں ہیں انہیں دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اگر کوئی شخص تین طلاق دیتا ہے کہ اور اسے جیل ہوتی ہے تو آخر طلاق شدہ خاتون کی کفالت کون کرے گا، اسے بھتہ کون دے گا؟
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کفالت کو یقینی بناتی ہے تو یہی ایک طریقہ ہے وزیراعظم کے لیے کہ وہ مسلمانوں کے اعتماد کو جیت سکیں۔