ETV Bharat / state

Tribute To Maulana Muhammad Yusuf Islahi: 'آداب زندگی سکھانے والے ہم سے رخصت ہو گئے' - جماعت اسلامی نے مولانا محمد یوسف اصلاحی کے اتنقال پر غم کا اظہار کیا

عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالمی دین مولانا محمد یوسف اصلاحی کے سانحہ ارتحال پر ملک بھر کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز دہلی سے پہنچے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے مولانا یوسف اصلاحی کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار Tribute To Maulana Muhammad Yusuf Islahi کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اصلاحی کی وفات نہ صرف تحریک اسلامی ہند بلکہ عالم اسلام کی تحریکات اسلامی کا بڑا خسارہ ہے۔

tribute-to-renowned-islamic-scholar-maulana-muhammad-yusuf-islahi
آداب زندگی سکھانے والا ہم سے رخصت ہو گئے
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 9:50 PM IST

عالم اسلام کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، مفسر اور داعی و مبلغ مولانا محمد یوسف اصلاحی کے سانحہ ارتحال پر مرکز دہلی سے پہنچے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے اپنی تعزیت کا اظہار Tribute To Maulana Muhammad Yusuf Islahi کرتے ہوئے کہا کہ' مولانا کے انتقال سے جماعت اسلامی ہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی تحریکات اسلامی اور پوری امت کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا اصلاحی کے خطبات اور کتابوں سے پوری دنیا کے مسلمان استفادہ حاصل کرتے تھے۔'

ویڈیو

ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے رامپور کے اپنے دور تعلیم کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی درسگاہ میں مولانا کے ساتھ رہنے کا موقع فراہم ہوا اور اس کے ساتھ ہی جماعت کی مختلف ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران بھی مولانا محمد یوسف اصلاحی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا، آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔'

مولانا یوسف اصلاحی کی تصنیفات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے کہاکہ مولانا کی تصانیف میں ان کی کتاب 'آداب زندگی' کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ جس کے دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ مولانا کی دیگر کتب قرآنی تعلیمات اور آسان فقہ وغیرہ بھی کافی مقبول ترین کتابیں ہیں۔

بتادیں کہ مولانا محمد یوسف اصلاحی کی پیدائش 1932 کو اترپردیش کے بریلی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور وہیں قرآن حفظ کیا۔ بعدازاں بریلی اسلامیہ کالج سے ہائی اسکول پاس کیا۔ مظاہر العلوم سہارنپور میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مدرسۃ الاصلاح سے فضیلت کی۔

واضح رہے کہ مولانا محمد یوسف اصلاحی کا 21 دسمبر 2021 کو تقریباً 89 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔

نوجوانی میں ہی جماعت اسلامی ہند سے وابستہ ہونے والے مولانا اصلاحی مرحوم جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ سے لیکر مختلف ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی ادا کرتے رہے۔

مولانا کے دورس قرآن انٹرنیٹ پر وافر مقدار میں ہیں۔ آداب زندگی، آسان فقہ مولانا کی شہرۂ آفاق کتابیں ہیں'۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.