علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں ملک کی دیسی کووڈ19 ویکسین، کوویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ٹرائل کی رپورٹ آئی سی ایم آر کو پیش کردی گئی ہے Bharat Biotech's Covaxin phase-3 trial concluded successfully completed at AMU۔
AMU Patented Cricket Bat With Detachable Handles: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر نے منفرد قسم کی بیٹ بنائی
Aligarh Muslim University:حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر ویبینار
چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر، بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ، ڈاکٹر کرشنا ایم ایلا نے اس عظیم ذمہ داری کو بخوبی انجام تک پہنچانے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل کی تحقیق میں بھی اے ایم یو کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
اس باوقار ٹرائل کے ٹیم ممبران میں ڈاکٹر سمیعہ کرمانی، ڈاکٹر ارباز عالم خان، ڈاکٹر عظیم الدین ملک بطور سائنسداں، ڈاکٹر شارق احمد، ڈاکٹر نفیس احمد خان اور ڈاکٹر عبید امتیاز الحق بطور سب انویسٹی گریٹر شامل تھے۔