ETV Bharat / state

Transgender Sonam Chishti Visits Dargah Aala Hazrat: خواجہ سرا سونم چشتی نے امام احمد رضا کے مزار پر حاضری دی

author img

By

Published : May 26, 2022, 4:35 PM IST

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت Dargah Aala Hazrat اور درگاہ تاج الشریعہ پر حاضری کے بعد خواجہ سرا سونم چشتی Transgender Sonam Chishti نے کہا کہ خواہ میں ہندو سماج سے تعلق رکھتی ہوں، لیکن تمام خانقاہوں، درگاہوں اور مزارات سے بھی میری عقیدت اور نسبت ہے۔ Transgender Sonam Chishti Visits Dargah

Transgender Sonam Chishti Visits Dargah: خواجہ سرا سونم چشتی نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے مزار پر حاضری دی

بریلی: اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ کی نائب صدر Vice President of Uttar Pradesh Kinnar Kalyan Board سونم چشتی نے درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی Dargah Aala Hazrat Imam Ahmad Raza کے مزار پر حاضری دی۔ بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ سونم نے گل پوشی اور چادرپوشی کی۔ سونم نے خاندان اعلیٰ حضرت کی روحانی شخصیت مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں تاج الشریعہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت Dargah Aala Hazrat In Bareilly اور درگاہ تاج الشریعہ پر حاضری کے بعد خواجہ سرا سونم چشتی نے کہا کہ خواہ میں ہندو سماج سے تعلق رکھتی ہوں، لیکن تمام خانقاہوں، درگاہوں اور مزارات سے بھی میری عقیدت اور نسبت ہے۔ اعلیٰ حضرت عالم اسلام کے مقبول، مشہور و معروف مذہبی رہنما ہیں۔ اُن کے مزار پر حاضری میرے لیے بائث فخر و مسرت کی بات ہے۔ میں نے اسمبلی انتخابات سنہ 2022 سے قبل دعا مانگی تھی کہ ریاست اتر پردیش میں ایک مرتبہ پھر یوگی آدتیہ ناتھ، صوبہ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ایسا ہوا تو میں ملک کی تمام بڑی درگاہوں پر حاضری کے لیے جائوں گی۔ یوگی ایک مرتبہ پھر ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، لہزا، یہ میری ذمہ داری ہے کہ تمام مزارات پر جاکر بزرگانِ دین کا شکریہ ادا کروں۔ اسی سلسلہ میں، میں نے آج درگاہ اعلیٰ حضرت پر حاضری دی ہے۔ Transgender Sonam Chishti On CM Yogi

اپنا نام سونم اور نام کے بعد لفظ چشتی لگانے کے بابت اُنہوں نے کہا کہ میں اجمیر شریف سے مُرید ہوں۔ میرا روحانی سلسلہ اجمیر سے متعلق ہے۔ صرف میں ہی نہیں، بلکہ ہزاروں لاکھوں خواجہ سراؤں کا روحانی سلسلہ اجمیر شریف سے وابستہ ہے۔ اس لیے ہندو سماج میں پرورش پانے کے باوجود اپنے نام کے بعد لفظ چشتی لگاتی ہوں، جو میرے اجمیر شریف سے وابستگی کی سند بھی ہے۔ Transgender Sonam Chishti Visits Dargah

درگاہ پر حاضری کے بعد خواجہ سرا سونم چشتی نے کہا کہ عدالت عظمٰی کی ہدایت کے بعد ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں مجھے نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ان دنوں میں 'اتر پردیش کِنّر کلیان بورڈ' Uttar Pradesh Kinnar Kalyan Board کی نائب صدر ہوں۔ پہلے مرحلے میں ملک کے تمام خواجہ سراؤں کو اندراج کرنے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس سے ملک میں خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد معلوم ہونے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس اندراج کے بعد تمام خواجہ سراؤں کو ایک شناختی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ شناختی کارڈ پانے والے خواجہ سراؤں کے علاوہ کسی کو خواجہ سرا کی شناخت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائےگا۔ صرف شناخت شدہ خواجہ سراؤں کو ہی حکومتوں کی فلاحی اسکیم کا فائدہ بھی ملےگا۔ بہرحال خواجہ سراؤں کو اندراج کرکے شناختی کارڈ جاری کرنے کے بعد اُنہیں کسی اسکیم کا فائدہ ملنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت کو مردم شماری میں بھی خواجہ سراؤں کی ملک میں صحیح تعداد معلوم کرنے میں مدد ملےگی۔ Transgender Sonam Chishti Visits Dargah

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.