ڈاکٹر شہاب الدین نے ڈینگو بخار کی جانکاری دیتے ہوئے کہا ڈینگو جیسی بیماری سے بچنے کے لئے اپنے گھر کے آس پاس پانی اور کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں۔ گھر کو صاف ستھرا رکھیں پورے کپڑے پہنیں، جسم کو کھلا نہ رہنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ امیونٹی پاور بڑھائے رکھیں، کھانا پینا اچھی طرح سے لیں۔ ڈینگو مچھر کے کاٹنے سے ہی پھیلتا ہے اور ہر بار اس کی پروپرٹی بدل جاتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں جو ڈینگو تھا، وہ اس سال نہیں ہے ڈینگو کئی طرح کا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپسی رضامندی سے ہوئی شادی میں والدین کی مداخلت ناقابل قبول: جموں و کشمیر ہائی کورٹ
ڈاکٹر شہاب الدین نے مزید کہا کہ ڈینگو طرح طرح کے ہوتے ہیں۔ کوئی ڈینگو ایسا بھی ہوتا ہے، جو کڈنی اور لیور پر اٹیک کرتا ہے۔ ڈینگو ہو جانے پر مریض کو گھبرانا نہیں چاہئیے بلکی اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے۔