ETV Bharat / state

Road Accident in Hardoi سڑک حادثے میں تین کی موت، دولہا سمیت چھ زخمی - تیز رفتار کار کی ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکر

ہردوئی کے پچدیورا علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک تیز رفتار کار کے ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دولہا سمیت 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں تین کی موت، دولہا سمیت چھ زخمی

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:51 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے پچدیورا علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک تیز رفتار کار کے ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دولہا سمیت 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ علاقے کے دریا آباد گاؤں کے نزدیک گذشتہ دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پالی کی جانب جارہی ایک تیز رفتار بولیروکار انگپور کی جانب سے آرہے گنالدے ٹرکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی اور بے قابو ہوکر رجواہا میں جا گری۔

اس حادثے میں دولہے کے بہنوئی اور بھتیجہ سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دوہلے سمیت چھ باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو ہردوئی ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرپال پور علاقے کے کڑہا گاؤں باشندہ اوم ویر کے بیٹے دیودیش کی جمعہ کو شادی تھی۔ بارات میں شامل باراتی کئی گاڑیوں میں سوار ہوکر شاہجہاں پور کے کانٹ تھانہ علاقے کے ابھیان گاؤں جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Kokernag Accident five injured سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی، دو کی حالت نازک

ان گاڑیوں میں شامل ایک تیز رفتار بولیرو کی پچدیورا علاقے کے دریا آباد گاؤں کے نزدیک گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکر ہوگئی۔ جس سے بے قابوہوکر بولیرو برون رجواہا میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں رودر اور بپنیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ درائیور نے ضلع اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.