ETV Bharat / state

وارانسی: تین طالبات لاپتہ - اسکول سے گھر نہیں پہنچیں تینوں طالبات

وارانسی کے مدوواڈیہہ تھانہ علاقے میں ایک اسکول کی تین طالبات کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

three-girl-students-missing-in-varanasi
وارانسی: تین طالبات لاپتہ
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 9:28 AM IST

تینوں لاپتہ طالبات کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لاپتہ طالبات کو تلاش کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ طالبات اسکول سے گھر کے لیے واپس جارہی تھیں۔ لیکن گھر نہیں پہنچیں۔ کافی وقت گزر جانے کے بعد اہل خانہ نے انہیں ڈھونڈنا شروع کیا، لیکن تینوں طالبات کا کوئی پتہ نہیں چلا، اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاپتہ لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • اسکول سے گھر نہیں پہنچیں تینوں طالبات

آکانشا گپتا، آنیا سنگھ اور نیتو گیری مدوواڈیہہ تھانے علاقے کے بولیا میں واقع جے ماں درگا بالیکا انٹر کالج کی طالبات ہیں۔ یہ تینوں اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد پیدل ہی اپنے گھر کے لیے نکلی تھیں۔ لیکن گھر نہیں پہنچیں۔ دیر ہونے کے بعد اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی، لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

  • پولیس نے دی جانکاری

مدوواڑیہہ پولیس نے بتایا کہ تینوں طالبات کے اغوا کی شکایت ملنے پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے طالبات کی تلاش کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق ایک جگہ طالبات پیدل جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ پولیس طالبات کو تلاش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.