مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے بین الریاستی گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے سات شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن کے قبضے سے پولیس نے ٹاوروں میں چوری کیا گیا ساز و سامان اور دو کار برامد کی ہیں۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں تھانہ کوکرولی اور تھانہ بڑھانا علاقے میں موبائل ٹاور میں چوری کی وارداتوں کو انجام دیا گیا تھا جس کے تعلق سے سنگین دفعات کے تحت ان دونوں تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے اور چوری کی ان وارداتوں کے انکشاف کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔
پولیس نے دن رات کڑی محنت کرتے ہوئے ٹاور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔اس میں ملوس ساتھ شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ پکڑے گئے سبھی شاطر چور ہیں جو میرٹھ راجستھان مظفر نگر بلند شہر غازیہ آباد کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے شاطر چوروں میں کچھ ٹیکنیشین ہیں جو موبائل ٹاور کی اچھی خاصی جانکاری رکھتے ہیں۔ یہ موبائل ٹاورز سے قیمتی سامان کو چوری کر کے بیچ دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں شیخ مسعودی کے نام پر ذات سرٹیفکیٹ کا مطالبہ
پولیس کی پوچھ گیچ میں انہوں نے بتایا کہ راجستھان ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں لگے موبائل ٹاورز میں چوری کی واردات کو انجام دیا ہے مظفر نگر ایس پی دیہات سنجیو کمار نے پریس کانفرنس کر اس گینگ کا انکشاف کرتے ہوئے مزید معلومات دی۔