بریلی، اترپردیش: شہر بریلی میں سابق چیئرمین زہرہ خاتون کے فرزند و بی جے پی رہنما عامر زیدی BJP leader Aamir Zaidi نے سی ایم یوگی کی سالگرہ کے کے موقع پر دنیا کا سب سے اونچا کیک کاٹ کر تاریخ رقم کرنے کی ہے۔ انڈین آئی ٹی آئی کے چیئرمین اور گاؤ رکھشک کے نام سے مشہور عامر زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے چلائی جارہی عوامی مفاد کی اسکیموں کے علاوہ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانوروں سے محبت اور خدمت کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔ Yogi Adityanath on 50th Birthday, Supporter in Bareilly Prepares 111-ft Cake for UP CM
اُنہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سنہ 2008ء میں انڈونیشیا میں 108.27 فٹ اونچا کیک بنایا گیا تھا، جو کہ ''گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس'' میں عالمی ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔ اس بار سینتھل میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے یوم پیدائش Yogi Birthday پر انڈونیشیا کے کیک سے بڑا کیک بنا کر تاریخ رقم کی گئی۔ اس ریکارڈ کو ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس“ میں بھی درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
دراصل عامر زیدی گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے سال 2017ء میں قصبہ سینتھل سے بی جے پی امیدوار کے طور پر بھی الیکشن لڑا تھا۔ جس میں اُنہوں نے بی جے پی کے مسلم امیدوار کے طور پر ریاست میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ لیکن وہ اس انتخاب میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ ایک بار پھر قصبہ سینتھل میں صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔