ETV Bharat / state

وزیر اعظم نے مہامنا ٹرین کو دکھائی ہری جھنڈی - کیوڑیا اسٹیشن

مسافروں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین واقعی تمام طرح کی سہولیات سے لیس ہے۔ کرایہ بھی کوئی خاص مہنگا نہیں ہے۔ اب بنارس سے سیدھے گجرات جانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

the-prime-minister-flagged-off-the-mahamana-train-from-banaras
وزیر اعظم نے بنارس سے مہامنا ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 4:02 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس سے نئی ٹرین مہامنا ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر کے اپنی آبائی ریاست گجرات کے لیے روانہ کیا۔

وزیر اعظم نے بنارس سے مہامنا ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

کاشی کیوڑیا سپر فاسٹ ٹرین ہفتے میں ایک دن چلے گی۔ یہ ٹرین بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن سے صبح پانچ بجے نکلے گی اور اگلے دن صبح نو بج کر پندرہ منٹ پر گجرات کے کیوڑیا اسٹیشن پر پہنچے گی۔

واپسی میں ہر منگل کو یہ ٹرین شام 6 بج کر 55 منٹ پر دبھائی جنکشن سے چلے گی اور اگلی رات 11 بج کر 10 منٹ پر بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے ہوگی۔ یہ ٹرین چھوکی، ستنا، جبل پور، اٹارسی، بھوساول،آمل نیر، نندوربار، سورت، بھروچ، وڈودرا کے راستے کیوڑیا تک جائے گی۔ ٹرین 27:50 گھنٹے میں 1614.1 کلو میٹر کی مسافت طے کرے گی۔

the-prime-minister-flagged-off-the-mahamana-train-from-banaras
وزیر اعظم نے بنارس سے مہامنا ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹرین میں بیٹھے مسافروں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین واقعی تمام طرح کی سہولیات سے لیس ہے۔ کرایہ بھی کوئی خاص مہنگا نہیں ہے۔ اب بنارس سے سیدھے گجرات جانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ بنارس اور گجرات کے مابین ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں یہ ٹرین کافی مددگار ثابت ہوگی۔

بنارس کے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر پر کثیر تعداد میں عوام نے جمع ہو کر ٹرین کو روانہ کیا اور پرجوش طریقے سے ہری جھنڈی دکھائی گئی گئی۔

وہیں بی جے پی کارکنان اور مقامی رہنما سمیت متعدد افراد اسٹیشن پر پہنچے جہاں اعلی افسران سمیت سکیورٹی اہلکاروں نے بھی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.