ماہ محرم کی یکم تاریخ سے ہی ملک کے متعدد ریاستوں کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مجلسِ ماتم کا انعقاد کیا جاتا ہے،اور جلوس نکالے جاتے ہیں،ملک کے دیگر شہروں کی طرح ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آبادمیں بھی متعدد امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کئے جارہے ہیں،شہر کے آزاد نگر میں واقع امام بارگاہ میں منعقد مجلسِ عشرہ سے مولانا سید رضوان رضوی نے خطاب کیا۔
In Moradabad, in view of the day of Ashura, congregations were organized at several places
مولانا سید رضوان رضوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں یوم عاشورہ دراصل نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ م کی یاد میں منایا جاتا ہے، محرم کی چاند رات سے مجالس کے اہتمام کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اور دس محرم تک مسلسل جاری رہتا ہے،ان مجالس میں عزادا اور عقیدت مند شریک ہوتے ہیں اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ آج کے اس دور میں جہاں مسلمان مجموعی طورپر تعلیم کے میدان میں حاشیہ پر ہے،ہمیں انپی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرانا ہوگا،تب کہیں جاکر ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں
انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں دین اسلام کی بقا اور اعلی کلمتہ اللہ کے لئے جام شہادت نوش کیا تھا،لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی شریعت پر عمل پیرا ہوں،تب کہیں جاکر ہم حضرت حسینؓ کو سچی خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔